ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شموگہ میں لاری اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین طالب علم ہلاک، ایک شدید زخمی

شموگہ میں لاری اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین طالب علم ہلاک، ایک شدید زخمی

Sun, 11 Dec 2022 16:51:05    S.O. News Service

شموگہ 11/ڈسمبر(ایس او نیوز) لاری اور کار کے درمیان ہوئی ٹکرمیں تین طلباء موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتوار صبح قریب پانچ بجے شموگہ کے مضافاتی علاقہ کنچنہلی کے کلا پورہ میں پیش آیا۔ 

مرنے والوں کی شناخت بی آئی ٹی کالج داونگیرہ کے کار تک، موہن اور ویویک کے طور پر کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ کار کی ڈرائیونگ کار تیک کر رہا تھا۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زخمی طالب علم جس کی شناخت ردریش کی حیثیت سے کی گئی ہے، کار کی پچھلی سیٹ پر سوار تھا، حادثے میں اسے شدید زخمی حالت میں شیموگہ کے میگان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ردریش بی آئی ٹی کالج میں سیول انجینیرنگ کا طالب علم ہے۔

تمام چاروں طلبہ کی عمریں اکیس سال بتائی گئی ہے۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق یہ سبھی طالب علم شیموگہ سے داونگیرے کی طرف جارہے تھے  جبکہ لاری مخالف سمت سے آرہی تھی۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  مضافاتی پولیس تھانہ کے انسپکٹر ابھے پرکاش اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچی۔  لاری ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، چھان بین جاری ہے۔


Share: